بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس دریا میں گرنے سے 44 مسافر ہلاک

بس میں 56 افراد سوار تھے جب کہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 19, 2017
بس میں 56 افراد سوار تھے جب کہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، پولیس

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہما چل پردیش کے ضلع شملہ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کھٹمنڈو میں بس دریا میں گرنے سے21 افراد ہلاک، 17 زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا، بس اترکھنڈ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دریا میں جاگری تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں