’’میرا سلطان‘‘ کے سلطان کی کراچی آمد
خالد ارگنج نے کراچی میں معروف فلمی ایوارڈز کی ریہرسل میں بھی شرکت کی
ڈرامہ سیریل ''میرا سلطان'' میں سلطان سلیمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار خالد ارگنج پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل میں شرکت بھی کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبول عام تاریخی ڈرامہ سیریل ''میرا سلطان'' میں سلطان سلیمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار خالد ارگنج ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں گزشتہ دنون لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران دیکھا گیا ہے، لکس اسٹائل ایوارڈز میں ترک اداکار پرفارم کریں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی معلومات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم ایوارڈز میں کئی حیران کن سرپرائز متوقع ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عاطف اسلم ''لکس اسٹائل ایوارڈز 2017'' کی میزبانی کریں گے
لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس سال بہت کچھ نیا ہونے جارہا ہے، معروف فیشن ڈیزائنراور کوریوگرافر حسن شہریار یاسین ایوارڈز کو ڈائریکٹ کررہے ہیں جب کہ عاطف اسلم پہلی بار میزبانی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکش اداکار خالد ارگنج نے ترکی کے بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ترک فلموں کے بھی مقبول اداکار ہیں جب کہ پاکستان میں وہ ڈرامہ''میرا سلطان'' سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچے ہیں اور ہرفرد انہیں میرا سلطان کے سلیمان خان سے جانتا ہے۔