پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 13 اگست تک تعطیلات ہوں گی، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک April 19, 2017
سرکاری اسکولوں میں 14 اگست کی تقریبات میں بچے شرکت کریں گے: فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھرمیں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے 13 اگست تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب بھرمیں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھتی ہوئی گرمی اوررمضان کی آمد کے باعث 22 مئی سے 13 اگست تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے کے بعد اس باربچے 3 ماہ سے زیادہ چھٹیوں کے مزے لیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں 14 اگست کی تقریبات میں بچے شرکت کریں گے جب کہ اسکولوں میں تدریسی عمل 15 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل پنجاب میں محکمہ تعليم نے سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے لئے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان يكم جون سے 14 اگست تک کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں