خسرہ پرقابو نہ پایا جا سکامزید 10بچے زندگی کی بازی ہارگئے

خیرپور،کندھ کوٹ میں6 ، جیکب آباد میں2 ہلاکتیں ہوئیں،سندھ میں ویکسی نیشن کا عمل جاری.

خیرپور،کندھ کوٹ میں6 ، جیکب آباد میں2 ہلاکتیں ہوئیں، سندھ میں ویکسی نیشن کا عمل جاری. فوٹو : اے ایف پی

ملک بھر میں خسرہ پر قابو نہیں پایا جا سکا، مزید 10 بچے زندگی کی بازی ہارگئے ۔

خیرپور میں ویکسینیشن کے عمل کے باوجود3بچے موذی مرض کے باعث چل بسے ، ضلع میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 35سے زائد ہوگئی ۔ جیکب آباد میں خسرہ نے2معصوم بچیوں کی جان لے لی جبکہ سیکڑوں بچے اس جان لیوا مرض کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔کندھکوٹ میں خسرہ کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 151 تک جا پہنچی ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے بچوں کو ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے 3لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسینیشن دیدی گئی ہے جبکہ اگلا رائونڈ فروری میں ہوگا ۔




گوجرانوالہ میں بھی خسرہ کے باعث ایک اوربچہ دم توڑگیا، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ۔ گلزارکالونی کے رہائشی محنت کش طارق محمود کا6سالہ بچہ سکندرایک ہفتے سے خسرہ کی بیماری میں مبتلا تھا۔ طارق محمود کا کہنا ہے کہ اس کے تین بچے 9ماہ کی مناہل، ایک سالہ نور فاطمہ اور تین سالہ لاریب بھی خسرہ کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی درجنوں بچے اس مرض میں مبتلا ہیں ۔ مہمند ایجنسی میں خسرہ کی بیماری نے شدت اختیار کرلی ، بارو خیل میں ایک ہی خاندان کی 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں ۔ عوام نے محکمہ صحت کوغفلت کا مرتکب قراردیاہے۔
Load Next Story