پاناما کیس کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آئے گا ماہرعلم نجوم
نواز شریف ہر قسم کی مشکل سے نکل آئیں گے، ماہر علم نجوم
سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ کل سنائے گی اور پوری قوم فیصلے کی منتظر ہے لیکن ماہر علم نجوم نے کیس کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ماہر علم نجوم نے بتایا کہ وزیراعظم کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر اور عمران خان کی تاریخ پیدائش5 اکتوبر ہے، اگر دونوں رہنماؤں کے ستارے دیکھے جائیں تو وزیراعظم کا ستارہ جدی ہے جب کہ عمران خان کا ستارہ میزان ہے اور دونوں ستاروں کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس؛ سٹے باز بھی میدان میں آگئے
ماہر علم نجوم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بہت اچھا موقع آئے گا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جب کہ نواز شریف ہر قسم کی مشکل سے نکل آئیں گے، دوبارہ قدم جمائیں گے اور پاناما کیس میں وزیراعطم کو کسی قسم کا نقصان ہوتا نہیں دیکھ رہا۔