پاکستان پرالزام تراشی بھارت میں فیشن بن چکاہےسلمان بشیر

پاکستان مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتاہے، بھارت مثبت جواب دے ،پاکستانی ہائی کمشنر.


Online January 19, 2013
بھارتی فوجیوں کے سرقلم کرنیکاالزام بے بنیاد ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کوانٹرویو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت میں ایک فیشن بن چکا ہے۔

بھارت سرحد کشیدگی کے خاتمے کے بارے میں مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے، الزام تراشی سمیت ایسے تمام اقدامات سے گریز کرنا ہوگا جس سے صورتحال خراب ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سلمان بشیر نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی اور اشتعال انگیز بیانات کی بجائے ہمیں تحمل مزاجی کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنا ہوگی اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کس طرح تعلقات کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

10

اگر پاکستان سرحدی کشیدگی اور فائرنگ واقعات کے بعد بھارت سے مذاکرات اور تجارت کی بحالی کا خواہاں ہے تو بھارت کو بھی ان کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں