سونو نگم کو اپنا سر کیوں منڈوانا پڑ گیا

سونو نگم کو اذان سے متعلق اپنی ٹوئٹ پر شدید ردعمل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھرکی سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے

سر اس وجہ سے منڈوارہا ہوں تاکہ بتاسکوں کہ جو شخص میرے بال کاٹتا ہے وہ بھی مسلمان ہے، سونو نگم

مغربی بنگال کے عالم کی جانب سے سونو نگم کو گنجا کرکے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گھمانے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سونو نگم نے آج خود ہی اپنا سر منڈوالیا۔

سونو نگم کی جانب سے اذان سے متعلق توہین آمیزٹوئٹس کے بعد مغربی بنگال کے عالم نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی بھی سونو نگم کو گنجا کر کے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گھمائے گا وہ اس کو 10 لاکھ روپے دیں گے، مغربی بنگال کے عالم کے اس بیان کے بعد سونو نگم نے خود ہی اپنا سر منڈوالیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سونو نگم کی اذان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت

سونو نگم کا اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں مسلمانوں کے خلاف نہیں، میرا ڈرائیور مسلمان ہے اور میں محمد رفیع کا بہت بڑا مداح ہوں جب کہ ہمیں ایک دوسرے کا لحاظ کرنا چاہیے۔ سر منڈوانے کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں یہ اس وجہ سے کررہا ہوں تاکہ بتا سکوں کہ جو شخص میرے بال کاٹتا ہے وہ بھی مسلمان ہے۔




اپنے گھر پر پریس کانفرنس سے پہلے سنو نگم نے ٹوئٹ میں عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں میں آج اپنا سر منڈوارہا ہوں لہذا مولوی صاحب تم اپنے 10 لاکھ روپے تیار رکھنا۔ دوسری جانب اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد سونونگم کے گھر کے باہر کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرکے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں؛سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس

واضح رہے کہ سونونگم نے کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔
Load Next Story