بھارت میں کرکٹ میچ پر جھگڑا نوجوان کی جان لے گیا

خاتون دیواکی دیوی کو گیند لگنے پر اس کے بیٹے نے کرن کمار کے سینے میں چھری گھونپ دی


Sports Desk April 19, 2017
خاتون دیواکی دیوی کو گیند لگنے پر اس کے بیٹے نے کرن کمار کے سینے میں چھری گھونپ دی ۔ فوٹو : فائل

آندھرا پردیش میں کرکٹ میچ کی وجہ سے ہونے والا جھگڑا ایک نوجوان کی جان لے گیا۔

پولیس کے مطابق وجے واڑہ کی ٹیلی کام کالونی میں انجینئرنگ اسٹوڈنٹ کرن کمار بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ گیند قریب سے گزرنے والی ایک خاتون دیواکی دیوی کو لگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی کے دوران اسٹینڈ سے نیچے پھینکے جانے والاپرستاردم توڑگیا

اگرچہ کرن کمارنے فوراً معافی مانگی مگر قریب میں موجود گھر سے دیواکی کا بیٹا سری کانتھ باہر آیا اور کرن سے الجھنے لگا، پھر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر سری کانتھ غصے سے گھر گیا اور وہاں سے چھری اٹھالیا جو اس نے کرن کے سینے میں گھونپ دی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |