منظر امام کے قتل پر سندھ میں گورنر راج کیوں نافذ نہیں کیا گیا رئیسانی
سندھ ہو یا پنجاب،خیبرپختونخوا ہو یا گلگت بلتستان تمام صوبوں میں لاقانونیت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے,رئیسانی.
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے وفاقی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے قتل پر سندھ میں گورنر راج کا نفاذ کیو ں نہیں کرتی؟
ایک ٹی وی کے مطابق لندن میں گفتگو کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہا کہ سندھ ہو یا پنجاب، خیبر پختونخوا ہو یا گلگت بلتستان تمام صوبوں میں لاقانونیت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے لیکن اس کے باوجود وہاں اب تک گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے واقعے کے پچھے عوامل کچھ اور تھے۔