پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کردی گئی

صوبائی حکومت کی درخواست پر وفاق نے اختیارات ختم ہونے سے تین روز قبل ہی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

صوبائی حکومت کی درخواست پر وفاق نے اختیارات ختم ہونے سے تین روز قبل ہی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ کی منظوری کے بعد پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 60 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپیرس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز توسیع کردی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں رینجرز کے اختیارات 22 اپریل کو ختم ہورہے تھے تاہم صوبائی حکومت کی درخواست پروفاق نے 3 روز قبل ہی اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دیے گئے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں ؛پنجاب میں رینجرزکے اختیارات میں وقت سے پہلے توسیع کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل حکومت پنجاب نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا اس حوالے سے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع 22 اپریل سے پہلے ہی کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22 فروری کو پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے 60 روز کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات کے ساتھ تعینات کیا گیا۔
Load Next Story