6 سال میں کرپشن مقدمات کے دوسرے افسرکی پراسرارموت

حمادرضاکی ہلاکت کوبھی پوسٹمارٹم سے قبل خودکشی قراردیاگیاتھا،تفتیش میرٹ پر ہوگی،پولیس افسر

حمادرضاکی ہلاکت کوبھی پوسٹمارٹم سے قبل خودکشی قراردیاگیاتھا،تفتیش میرٹ پر ہوگی،پولیس افسر ، فوٹو : فائل

چھ سال میں کرپشن کے اہم ترین مقدمات کا ریکارڈرکھنے والے دوسرے تفتیشی افسر کی اپنے ہی کمرے میںپراسرار ہلاکت ہوئی ۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو 9 مارچ 2007ء کومعزول کیے جانے کے بعد ان کے نہایت پر اعتمادسمجھے جانیوالے اس وقت کے ایڈیشنل رجسٹرارحماد رضاکی جی ٹین میں پراسرار ہلاکت ہوئی ، ان کے پاس اسٹیل ملزکیس سمیت دیگراہم مقدمات کاریکارڈتھا، حماد رضا کے کیس کی طرح رینٹل پاورکیس میں نیب کے تفتیشی افسرکی پر اسرارہلاکت کو بھی وفاقی پولیس کے آئی جی نے پوسٹمارٹم رپورٹ آنے سے پہلے خودکشی قراردے ڈالا۔ کامران فیصل کی پراسرار موت نیب اور سپریم کورٹ کے درمیان رینٹل پاور عملدرآمد کیس میں جاری تناؤ میں ایک خوفناک دھماکا ہے جس کے اثرات کیس کی سماعت کے دوران نمودار ہوں گے ۔




کامران فیصل جمعرات کو سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں موجود تھے ، رینٹل پاور کیس کی تفتیش نیب کے دو تفتیشی افسران مرحوم کامران فیصل اور اصغر خان کے پاس تھی ، جنوری کے پہلے ہفتے میں سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان دونوں افسران کو تفتیش سے الگ کیا گیا ہے ، سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں نیب کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، لہٰذا ان کو الگ کیا جاتا ہے ، مذکورہ رپورٹ پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے نام پر نیب کو کسی افسر کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔
Load Next Story