والد یا خاندان کے کسی بھی فرد کو کبھی بھی پریشان نہیں دیکھا مریم نواز

انسان پراعتماد تب ہوتا ہے جب وہ آپ اپنے معاملات اللہ کے سپرد کردیتا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک April 19, 2017
انسان پراعتماد تب ہوتا ہے جب وہ آپ اپنے معاملات اللہ کے سپرد کردیتا ہے، مریم نواز. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک پل کے لئے بھی والد یا خاندان کے کسی بھی فرد کو پریشان نہیں دیکھا۔

پاناما کیس کا فیصلہ کل دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا جس کے حوالے سے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ایک پل کے لئے بھی والد یا خاندان کے کسی بھی فرد کو پریشان یا فکرمند نہیں دیکھا اور ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنے معاملات اللہ کے سپرد کردیتے ہیں۔



ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم کی شیخوپورہ میں تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف بات نہیں ہے کہ وزیراعظم خطاب کر رہے ہیں بلکہ غورطلب بات یہ ہے کہ وزیراعظم کیا بات کر رہے ہیں اور آج بھی ان کا بیانیہ تعمیری، ترقی اور خوشحالی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں