معاہدے پر عمل نہ ہوا تو انتہائی اقدام کا حق ہے طاہر القادری

چند دن کی تکلیف آئندہ نسلوں کا مقدر سنوارے گی، شرکا کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی

اسلام آباد میں دھرنے کے بعدلاہور واپسی پر تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں سے گفتگو فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں سے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد بھی کرائیں گے۔

اگر معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو انتہائی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں دھرنے کے بعد جمعے کو لاہور واپسی پر تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ دھرنے میں شامل ہونیوالے تمام شرکا کو مبارکباد دیتا ہوں۔


 



انھوں نے آنیوالی نسلوں کا مقدر سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے، ان کی آج کچھ دنوں کی تکلیف کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گی۔
Load Next Story