دہشت گرد شہر کو تاریکی میں ڈبونا چاہتے ہیں رابطہ کمیٹی

کراچی میں مولانا اجمل سمیت ایک گھنٹے میں چھ افراد کے قتل کا نوٹس لیا جائے


Express Desk January 19, 2013
کراچی میں مولانا اجمل سمیت ایک گھنٹے میں چھ افراد کے قتل کا نوٹس لیا جائے. فوٹو: فائل

متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک گھنٹے کے دوران چھ افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعات کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ بعض دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے بے گناہ شہریوں کاقتل عام کرکے شہر کو عدم استحکام سے دوچا رکرنا چاہتے ہیں ۔ انھوںنے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں جو دہشت گردملوث ہیں وہ ملک اور شہر کے دشمن ہیں اور اپنی مجر مانہ سر گرمیوں کے ذریعے شہر کو تاریکی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ضرورت اس چیز کی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نبر د آزما ہونے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میںدہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور مثبت اقدامات کریں ۔

14

انھوں نے دہشت گردی کے واقعات میں تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت دیگرجاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان مغفرت اور سوگواران کیلیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پر زور مطالبہ کیاکہ تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون اور آئین کے مطابق سزادی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |