شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 8 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے جنہوں نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک April 20, 2017
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے جنہوں نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا، سی ٹی ڈی فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران گھر میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دوطرفہ فائرنگ کے تبالے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 4 فرار ہوگئے جب کہ گولیاں لگنے سے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان جماعت الحرار گروپ سے ہے جنہوں نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا جب کہ مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں