کتنے اتحادبن جائیںپیپلزپارٹی کوشکست دی نہیں جاسکتیشرجیل میمن

سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں،نوازشریف چاہیں توانکوتفصیلات بھیج سکتے ہیں


Staff Reporter January 19, 2013
متعارف کرائے گئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں سندھ کی تقسیم کاتصورموجود نہیں،صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اورصوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں، نوازشریف اگرچاہیںتوان کوتفصیلات بھیج سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ جوسندھ میں متعارف کرالیا گیا ہے ، اس میں کہیں بھی سندھ کی تقسیم کا تصورموجود نہیں ۔ انھوںنے کہا کہ نواز شریف یہ بتائیں کہ اب تک پنجاب میں مشرف کا متعارف کیا گیا نظام کیوں چل رہا ہے؟، پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے کہ وہ اب تک نظام تبدیل نہیں کرا سکی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں ایک لاکھ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دیا گیا ہے، نوازشریف بتائیں کہ پنجاب میں کتنے لوگوں کو روزگار دیا ہے ۔



صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے گزشتہ تین برسوں میں جوتباہ کاریاں ہوئی اس میں سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی نے سیلاب زدگان کی خدمت کی جبکہ دوسری جماعتوں کی خدمت فوٹوسیشن تک محدود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کتنے بھی اتحاد بن جائیں مگر جھوٹے پروپیگنڈا سے پیپلزپارٹی کو شکست دی نہیں جاسکتی۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پروہ جماعتیں کرپشن کے الزامات لگا رہی ہیں ،جن جماعتون نے آئی جے آئی بنانے کے لیے اس وقت کے آمروں سے پیسے لیے اوراپنا ایمان بیچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں