ایران امریکا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے امریکی وزیر خارجہ

بغیر نگرانی کے ایران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے نقش قدم پر چل سکتا ہے، ریکس ٹلرسن

جامع پالیسی کے تہران تہران سے لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی اشتعال انگیزی کا مقصد خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور امریکی مفادات کو نقصان پہچانا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی ریاستی پشت پناہی کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر نگرانی کے ایران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے نقش قدم پر چل سکتا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتے ہیں، امریکا

ریکس ٹلرسن نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ لبنان، عراق، شام اور یمن میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایران کی مشرق وسطیٰ میں اشتعال انگیزی کا مقصد خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانا ہے، اس لئے واشنگٹن کو ایک جامع پالیسی کے تہران تہران سے لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما دور میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو بدترین قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا اور پھر اقتدار میں آتے ہی ٹرمپ نے ایران کو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جن 7 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کیں تھیں ان میں ایران بھی شامل تھا۔
Load Next Story