حصص کی تجارت میں سست روی15پوائنٹس گرگئے

لین دین40فیصدکمی سے8.18کروڑحصص تک محدود،انڈیکس14511 ہو گیا


Business Reporter July 31, 2012
لین دین40فیصدکمی سے8.18کروڑحصص تک محدود،انڈیکس14511 ہو گیا

KARACHI: نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کی افواہوں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملک گیرسطح پرجلائوگھیرائوکے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کاروباری سرگرمیاں انتہائی سست رفتار رہیں تاہم مندی کے باوجود انڈیکس کی 14500 کی حد مستحکم رہی، مندی کے باعث48 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1ارب75 کروڑ27 لاکھ15 ہزار227 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی اکثریت مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں سست اور حجم میں کمی کا رحجان غالب ہوگیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے8 لاکھ71 ہزار705 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے27 لاکھ10 ہزار694 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر33.60 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی

لیکن غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر35 لاکھ82 ہزار399 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلاسے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی سے دوچار ہوگئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 14.87 پوائنٹس کی کمی سے 14511.54 اورکے ایس ای30 انڈیکس 14.23 پوائنٹس کی کمی سے12567.47 ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس29.15 پوائنٹس کے اضافے سے25012.51 ہوگیا،

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت40.27 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر8 کروڑ 18 لاکھ35 ہزار170 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار280 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں123 کے بھائو میں اضافہ، 134 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور پاکستان کے بھائو368 روپے بڑھ کر7728 روپے اور سیمینس پاکستان کے بھائو32.69 روپے بڑھ کر688 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھائو185 روپے کم ہو کر 3525 روپے اور باٹا پاکستان کے بھائو25 روپے کم ہوکر675 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں