کنگ خان اب تک خود کو سمجھ ہی نہ پائے

میری اب مذاق کرنے کی عمر نہیں رہی، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک April 20, 2017
اب ایک منٹ میں خود کے بارے میں بھی کچھ بتاسکتا ہوں، اداکار:فوٹو: فائل

MINGORA: بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ 52 سال کی زندگی گزارکربھی وہ خود کو محض 10 فیصد ہی سمجھ پائے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پہلے جب کوئی مجھ سے یہ کہتا تھا کہ میں خود کے بارے میں محض ایک یا آدھے منٹ میں بتاؤں تو مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا لیکن اب 52 سال کی زندگی گزارکرمیں یہ کہہ سکتا ہوں کہ 10 فیصد اپنے بارے میں جانتا ہوں اوراب ایک منٹ میں خود کے بارے میں بھی کچھ بتاسکتا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی کمپنی کا نام ریڈ چلی کیوں ہے؟

انٹرویو کے دوران جب اداکار سے سیٹ پر کسی دوسرے اداکارسے مذاق کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری اب مذاق کرنے کی عمر نہیں رہی ہے اورسیٹ پرسب ہنسی خوشی وقت گزارتے ہیں۔ اداکار نے اس سوال پر کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ سوال اچھا نہیں ہے لیکن میرے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان باورچی بننے کے خواہش مند

اداکارسے جب ان کے اگلے پراجیکٹس کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ جب وہ کوئی پراجیکٹ کرنے جاتے ہیں تواس کا سب کوہی علم ہوتا ہے اوروہ خود بھی اس پراجیکٹ کے بارے میں بتادیتے ہیں جب کہ میں عام طورپرایک وقت میں ایک ہی فلم کرتا ہوں جیسے کہ میرا اگلا پراجیکٹ ہدایتکار امتیازعلی کی فلم ہے جس پرکام ہورہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |