بلوچستان میں گورنر راج غیرجمہوریضرورت خیبرپختونخوامیں ہےفضل الرحمن

الیکشن کمیشن سب کیلیے قابل قبول ہے، حکومت انتخابات کے شیڈول کا فوری اعلان کرے


Numainda Express January 19, 2013
طاہرالقادری خود حسین بن گیایزید سے مذاکرات کیے اوردونوںکربلاسے باہرنکل گئے، گفتگو۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ میں پہل کرنے اوراسمبلیاں تحلیل کا اختیار حکومت کو ہے۔

الیکشن کمیشن سب کیلیے قابل قبول ہے۔ حکومت فوری طورپرانتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ بلوچستان میں گورنرراج مکمل طورپرغیرجمہوری ہے،گورنر راج کی ضرورت صوبہ خیبرپختونخوا میں ہے، مختلف فیصلوں میں حکومت کاترازو ایک جیسا نہیں ہے،عدلیہ ایسے فیصلوں کے خلاف کارروائی کرے،لانگ مارچ کا مقصد انتخابات ملتوی کرانا تھا۔طاہرالقادی خود حسین بن گیا یزید سے مذاکرات کیے اور دونوں کربلا سے باہرنکل گئے،بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے مغربی سرحد بھی غیرمحفوظ ہے۔

8

جمعے کوپارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے اپوزیشن کے اجلاس میں تمام پارٹیوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر متنازع ہے، نگران سیٹ اپ کے لیے حکومت سے کہہ دیا ہے، نگران وزیراعظم کے لیے حکومت نے پہل کرنی ہے اور بعد میں اپوزیشن اپنا کام کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |