تبدیلی لانگ مارچ نہیں جمہوری عمل سے ہی ممکن ہے چانڈیو

لانگ مارچ سے لمبا مال کمایا گیا، مشاہداللہ، اچھا ہواپرامن طورپر ختم ہوگیا،شفقت محمود


Monitoring Desk January 19, 2013
کسی سے پیسہ نہیں لیا:رہنمامنہاج القرآن عمرعباسی’’ٹودی پوائنٹ‘‘میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آج ان طاقتوں کو شکست ہوئی ہے جو یہ کہتے تھے کہ لانگ مارچ کے دوران لال مسجد والا واقعہ دہرایا جائے گا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کہیں نہیں جارہی وہ اس ساری صورتحال کا مقابلہ کریگی۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ معاہدے میں کسی ظلم کی بات نہیںہوئی ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ ایسے انقلاب نہیں آیا کرتے تبدیلی مسلسل جمہوری عمل سے ہی ممکن ہے ۔اگرخدانخواستہ کوئی حادثہ ہوتا تو اخلاقی ذمہ داری ہم پر ہی آنی تھی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ لانگ مارچ والے جھنجھلاہٹ کا شکارہیں ایسی شعبدہ بازی ماضی میں کسی نے نہیں کی ۔

12

یہ لوگ اسلام آباد سے جان بچا کربھاگے ہیں ۔لانگ مارچ سے لمبا مال کمایا گیا ہے دوتین دن ٹھہر جائیں ساری رپورٹ مل جائیگی۔اصل میں یہ میاں نوازشریف کا راستہ روکنے کی کوشش تھی ۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاکہ بہت اچھا ہوا ہے کہ لانگ مارچ پرامن طورپر ختم ہوگیا۔ ہم ڈر رہے تھے کہ کہیں خدانخواستہ کوئی تشدد نہ ہوجائے لیکن حاصل وصول کچھ نہیں ہوا۔پیپلزپارٹی کو خطرہ تھا کہ کہیں حکومت ہی ختم نہ کرادی جائے اور نوازشریف کو خدشہ تھاکہ کہیں سسٹم ہی نہ لپیٹ دیا جائے۔

ہم نہیں سمجھتے کہ ہم نے کوئی اچھا موقع ضائع کیا ہے ہم نے شرکت اس لئے نہیں کی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تبدیلی اس طرح کے لانگ مارچ سے نہیں آسکتی۔منہاج القرآن کے ترجمان عمررضا عباسی نے کہا کہ لانگ مارچ سے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے،گملہ ٹوٹے بغیر بھی جمہوریت بچائی جاسکتی ہے،عزت ذلت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہم نے پاکستان کے مستقبل کے بہتری کے لئے کیا ہے۔کسی سے پیسہ نہیں لیااور نہ ہی کوئی مائی کالال کسی غیر ملکی سپورٹ کو ثابت کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں