پاناما کیس کے فیصلے پراللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا پر عدالتی فیصلہ سنا


ویب ڈیسک April 20, 2017
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 60 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی فوتو: سوشل میڈیا

وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے پہلے ردعمل میں اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

پاکستانی قوم کی طرح وزیر اعظم نواز شریف، ان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا بھی پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کررہے تھے، وزیر اعظم نواز شریف نے شبہاز شریف، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر پرویز رشید کے ہمراہ ٹی وی پر عدالتی فیصلہ سنا۔ اور اللہ کا شکر بجالائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پہلے رد عمل میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر اعظم نااہل نہیں ہوئے

اس موقع پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم اور ان کے رفقا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ مبارک،وزیراعظم نواز شریف ، سب تعریفیں اللہ ہی کے لیئے ہیں



واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل نا قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 60 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں