سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی سندھ کو 26 اپریل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت

عدالت نے آئی جی سندھ کے معاملے پر حکم امتناع میں ایک بار پھر 26 اپریل تک توسیع کردی


ویب ڈیسک April 20, 2017
عدالت نے آئی جی سندھ کے معاملے پر حکم امتناع میں ایک بار پھر 26 اپریل تک توسیع کردی، فوٹو؛ فائل

سندھ ہائی كورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ كوكام جاری ركھنے كی ہدایت دیتے ہوئے حکم امتناع میں 26 اپریل تك توسیع كردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت كے موقع پر درخواست گزار كے وكیل فیصل صدیقی ایڈووكیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس كے باعث عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ كو كام جاری ركھنے كا حكم برقرار ركھا اور سماعت 26 تك ملتوی کردی جب کہ درخواست گزار كے وكیل فیصل صدیقی آئندہ سماعت پر دلائل جاری ركھیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |