ڈاکٹر طاہرالقادری کا کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ

رائل کینیڈین مانیٹرنگ پولیس کی جانب سے 5 فروری کو ڈاکٹر طاہر القادری کو طلب کیا گیا ہے

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کے کیس کی پیروی 3 وکلا پر مشتمل پینل کرے گا ، فوٹو: فائل

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈا پولیس کی جانب سے طلب کیے جانے پر کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا میں حلف لینے والے جس کینیڈین شہری کی جان کو جس ملک سے خطرہ ہو، وہ اس ملک میں نہیں جاسکتا اسی لئے رائل کینیڈین مانیٹرنگ پولیس کی جانب سے 5 فروری کو ڈاکٹر طاہر القادری کو وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے جس کے خلاف تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے 3 وکلا پر مشتمل پینل تشکیل دیا ہے جبکہ وکلا کے اس پینل میں خاتون وکیل لورین ہارٹ، لیری بیٹکوسے اورمیکس برگر شامل ہیں جو پیر کو فیڈرل کورٹ میں اپیل دائر کریں گے،کینیڈا میں طاہر القادری کے وکیل مینڈل نے ان کے کیس کی پیروی کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث ڈاکٹرطاہرالقادری کو کیس کی پیروی کے لئے نیا پینل تشکیل دینا پڑا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 2008 میں عبدالشکور قادری کے نام سے کینیڈا میں پناہ کی درخواست دی تھی ، دائر درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ''میری جان کو لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور طالبان سے خطرہ ہے'' ، جس کے باعث انہیں کینیڈا کی شہریت دی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story