بالی ووڈ اداکار سلمان خان امریکا میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے

بھارت میں ان کے معالج نےمشورہ دیا ہے کہ سلمان خان اب تھوڑا عرصہ کام کی بجائے اپنی صحت پر توجہ دیں۔

ان کے بھائی ارباز خان کے مطابق کام کی زیادتی سے سلمان خان کو دوبارہ پٹھوں کی ہلکی درد محسوس ہو رہی ہے . فوٹو اے ایف پی


بالی ووڈ اداکار سلمان خان دبنگ ٹو کی کامیابی کے بعدفلمی سرگرمیاں کچھ عرصے کے لئے ترک کر رہے ہیں، اگلےمہینے امریکا میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان 2011 سے پٹھوں کی بیماری میں مبتلا ہیں، اس بیماری کی وجہ سے ان کا ایک آپریشن بھی ہوچکا ہے، ان کے بھائی ارباز خان کے مطابق کام کی زیادتی سے سلمان خان کو دوبارہ پٹھوں کا ہلکا درد محسوس ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ دوبارہ اگلے ماہ امریکا میں اپنا چیک اپ کرائیں گے، بھارت میں ان کے معالج نےمشورہ دیا ہے کہ سلمان خان اب تھوڑا عرصہ کام کے بجائے اپنی صحت پر توجہ دیں۔

Load Next Story