ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

رولز کے مطابق صرف ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرنظرثانی ہو سکتی ہے جن کی قیمتیں دس بارہ سال سے نہ بڑھی ہوں


ویب ڈیسک January 19, 2013
عوام پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نیا بم نہیں گرایا جانا چاہیے، افسران۔ فوٹو: فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے کہنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس حوالے سے ورکنگ پیپر بھی تیار ہے۔


دوسری جانب افسران کی رائے ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ عوام پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نیا بم گرایا جائے، اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا مؤقف ہے کہ عوام کے مفادات کو نقصان نہیں ہو گا جب کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رولز کے مطابق صرف ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی ہو سکتی ہے جن کی قیمتیں دس بارہ سال سے نہ بڑھی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |