ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے کہنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس حوالے سے ورکنگ پیپر بھی تیار ہے۔
دوسری جانب افسران کی رائے ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ عوام پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نیا بم گرایا جائے، اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا مؤقف ہے کہ عوام کے مفادات کو نقصان نہیں ہو گا جب کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رولز کے مطابق صرف ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی ہو سکتی ہے جن کی قیمتیں دس بارہ سال سے نہ بڑھی ہوں۔