سیاسی جماعتیں معاشی ایجنڈاشیئرکریںلاہورچیمبر

خودانحصاری کیلیے آئی ایم ایف اورورلڈبینک سے چھٹکارااورمخلص قیادت کی ضرورت ہے

خودانحصاری کیلیے آئی ایم ایف اورورلڈبینک سے چھٹکارااورمخلص قیادت کی ضرورت ہے

AHMEDABAD:
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا معاشی ایجنڈا نجی شعبے کے ساتھ شیئر کریں تاکہ نہ صرف ملک کومعاشی مشکلات سے چھٹکارا دلانے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیںبلکہ صنعتی ومعاشی انقلاب کی راہ بھی ہموارکی جا سکے۔

ایک بیان میں لاہورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرعرفان قیصرشیخ نے کہا کہ ملک تاریخ کے نازک دوراہے پرکھڑاہے اوراسے سیاسی استحکام اور بہترین معاشی پالیسی کی اشدضرورت ہے جوسیاسی جماعتوںکے بہترین اور فعال کردارکے بغیرممکن نہیں، خودانحصاری کے حصول کیلیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروںسے دامن چھڑاناہوگا۔ انھوںنے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کیلیے ملک کومخلص قیادت کی ضرورت ہے جوملک کومسائل سے چھٹکارا دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہو۔


انھوںنے کہاکہ مالی خسارہ کسی طرح بھی ملک کے مفادمیںنہیںلہٰذااس پرقابو پانے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، قرضوں نے معاشی مسائل میںاضافے کے علاوہ صنعت کاری کے عمل کوبھی نقصان پہنچایا لہٰذا حکومت قرضوں پرانحصارکم کرے اور برآمدات کو فروغ دینے کیلیے بہترین حکمت عملی وضع کرے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ بیروزگاری بہت سی معاشی برائیوں کی جڑہے،

اگرنجی شعبے کے مسائل ختم کیے جائیں تو وہ بیروزگاری کا گراف نیچے لانے میںاہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انھوںنے کالاباغ ڈیم پرجلدازجلد اتفاق رائے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ بجلی کابحران سنگین اورقیمتیںزیادہ ہوگئی ہیںلہٰذاکالاباغ ڈیم فوری طور پر تعمیر کرناہوگا تاکہ سستی اور وافر بجلی حاصل کی جا سکے۔ انھوںنے کہاکہ اگرحالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سیاسی جماعتوںنے بہترین کردار ادا نہ کیا تو پھر معاشی مسائل حاوی ہو جائیں گے۔
Load Next Story