سابق ایرانی صدر احمدی نژاد انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار

سپریم باڈی شورائے نگہبان نے ایرانی احمدی نژاد کو 19 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے نااہل قراردیا۔


ویب ڈیسک April 21, 2017
سپریم باڈی شورائے نگہبان نے ایرانی احمدی نژاد کو 19 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے نااہل قراردیا۔ فوٹو: فائل

ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لئے سابق صدر احمدی نژاد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم باڈی شورائے نگہبان نے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جب کہ احمدی نژاد نے گزشتہ ہفتے ہی صدارتی امیدوار کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو اس سے قبل الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرچکے تھے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے احمدی نژاد پر زور دیا تھا کہ وہ صدارتی دوڑ سے دور رہیں۔ احمدی نژاد نے مسلسل 2005 سے 2013 تک ملک کے صدر رہے اور اگست 2013 میں مدت مکمل ہونے کے بعد انہوں نے صدارتی محل چھوڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں