الجزائرمیں شدت پسندوں کا امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا مطالبہ

فوج نے یرغمالیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن کیا جس کے نتیجےمیں القاعدہ کے14جنگجو ؤں سمیت 34یرغمالی ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک January 19, 2013
الجزائری شدت پسندوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ مصری نژاد شیخ عمر عبد الرحمان کی بھی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

شدت پسندوں نے امریکی یرغمالیوں کو رہا کرنےکے لیے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرحمان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


الجزائرکی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح جنگجوؤ ں نے بدھ کی صبح ملک کے جنوب میں واقع گیس فیلڈ کے کارکنوں کو یر غمال بنالیا تھا، یرغمال بنائے گئےغیر ملکیوں میں برطانوی، فرانسیسی، امریکی، نارویجین اور جاپانی باشندے شامل تھے، شدت پسندوں کی جانب سے تمام یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کے اعلان کے بعد الجزائر کی فوج نے گیس فیلڈ کو گھیرے میں لے کرآپریشن شروع کیا۔

الجزائری فوج نے آپریشن کے دوران گیس فیلڈ پر فضائی حملے بھی کئے جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 14جنگجو سمیت34 یرغمالی ہلاک ہوگئے تھے، فرانس، برطانیہ اور جاپان نے پلانٹ میں موجود اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہےدوسری طرف گیس فیلڈ پلانٹ کو پوری طرح سے قبضے میں لینے کےلئےفوجی کارروائی ابھی جاری ہے۔


برطانیہ، امریکا اور فرانس سمیت کئی عالمی ممالک نے اس حملے کی پرزورمذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |