شاعر مشرق علامہ اقبال کی 79ویں برسی آج منائی جارہی ہے

شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔


Numainda Express April 21, 2017
شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی 79ویں برسی آج پورے ملک میں منائی جا رہی ہے۔

حضرت علامہ محمد اقبال کی 79ویں برسی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے گزشہ روز نظریہ پاکستان ٹرسٹ' تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، بزم اقبال، تحریک تکمیل پاکستان، آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے عہدیداران و کارکنان نے سابق چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد کی قیادت میں مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں