پیرس میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا

داعش نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی


ویب ڈیسک April 21, 2017
فرانسیسی صدر نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا. فوٹو: انٹرنیٹ

پیرس ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا اور حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نامعلوم شخص نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پیرس ایئرپورٹ پر تعینات فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش، حملہ آور ہلاک

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا جب کہ داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے عوام کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا ہے جب کہ علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پیرس میں عالمی مالیاتی ادارے کی عمارت میں دھماکا

فرانسیسی صدر نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پیرس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں