کامران فیصل کی ہلاکت سے پیغام دیا گیا جو تحقیقات کریگا یہی انجام ہوگاعمران خان
رینٹل پاورکیس کے تفتیشی افسرکی ہلاکت سے پیغام دیا گیا ہے کیس کی جوانکوائری کرے گا اس کا انجام بھی یہی ہوگا، عمران خان
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے صدرآصف زرداری کو استعفیٰ دینا چاہئے اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی توملک کے حالات بد سے بدترہوجائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم رینٹل پاورکیس میں ملزم ہیں لٰہذہ حکومت اس کیس کی صاف اورشفاف تحقیقات نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل پاورکیس کے تفتیشی افسرکامران فیصل کی ہلاکت سے پیغام دیا گیا ہے کیس کی جوانکوائری کرے گا اس کا انجام بھی یہی ہوگا،سپریم کورٹ اس واقعے کی تحقیقات کرے۔
تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات بہت اہم ہیں اوریہ ملک میں انقلاب لے کرآئے گا ،ان انتخابات کو متنازعہ ہونے سے بچانے کے لئے صدرآصف زرداری کو استعفیٰ دینا چاہئےاگرملک میں صاف اورشفاف الیکشن نہیں ہوئے تو حالات بد سے بدترہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی نے مک مکا کیا ہوا ہے اوریہ دونوں جماعتیں انتخابات بھی مل کر لڑیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارا اور طاہر القادری کا ایجنڈا مختلف ہے ، لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پارٹی پربہت دباؤ تھا مگر ہم اس مارچ میں شرکت کرکے کوئی بھی غیرآئینی قدم اٹھانا نہیں چاہتے تھے اورنہ ہی حکومت کو سیاسی طورپرشہید کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پھر تحریک انصاف تاریخی احتجاج کرے گی۔