ملک میں سرکس لگا ہے اور روز نیا مداری آتا ہے نواز شریف

سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں جب صوبہ ایک ہے تو نظام بھی ایک ہونا چاہئے،نوازشریف

سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں جب صوبہ ایک ہے تو نظام بھی ایک ہونا چاہئے،نوازشریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ ملک میں سرکس لگا ہوا ہے اور ہر روز ایک نیا مداری آتاہے،ہم 18کروڑ افراد کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔


سندھ کے شہر ہالا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کے لئے ہونی چاہئے حکومت نے 5 سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اگرکچھ کیا تو صرف مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت اور قتل و غارت گری میں اضافہ ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں جب صوبہ ایک ہے تو نظام بھی ایک ہونا چاہئے۔

نوازشریف نے کہا کہ ملک کومسائل کے دلدل میں دھکیلنے اورنوکریاں بیچنے والی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے اگرسندھ کے عوام نے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کیا تو پھرسندھ اورملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرملک کو مسائل سے نکالنا ہے تو ہمیں ایک ہونا پڑے گا یہ نہ ہوکہ کوئی لانگ مارچ کرنے بیٹھ جائے اورناجائزمطالبات پیش کرے،ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ18کروڑ عوام کویرغمال بنالیا جائے۔
Load Next Story