دہشت گردی کےخاتمے کیلئے اختلافات بھلا کرمتحد ہوناہوگافاروق ستار

ایم کیو ایم نے عوامی نیشنل پارٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک January 19, 2013
حالات کا تقاضہ ہےکہ ہم اپنے اختلافات بھلاکر متحد ہوجائیں، فاروق ستار فوٹو : ایکسپریس نیوز

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کاسب سےبڑامسئلہ دہشت گردی ہے۔ جس کے خاتمے کے لئے ہمیں اپنےاختلافات بھلا کرآپس میں متحد ہونا ہوگا۔

کراچی میں شہید رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے سوئم کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ منظر امام کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، وہ بلاتقریق ہر کسی کی خدمت کرتے تھے،ان کی شہادت سےثابت ہوگیا کہ ملک کا سب سےبڑامسئلہ دہشت گردی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے۔ حالات کا تقاضہ ہےکہ ہم اپنےاختلافات بھلاکر متحد ہوجائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بلائی گئی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔