پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان

کاروبار کے آغاز پر پہلے سیشن میں 750 پوائنٹس کا اضافہ ہوا


ویب ڈیسک April 21, 2017
گزشتہ روز پاناما کیس کے فیصلے کے بعد صرف 20 منٹ میں مارکیٹ میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا: فوٹو : فائل

پاناماکیس کے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے اور آج اسٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں 750 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاناما کیس کے فیصلے کے صرف20 منٹ بعد ہی انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جب کہ آج جب ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز ہوا تو پہلے سیشن میں بھی تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 750 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں میوچل فنڈز اور انسٹیٹیوشنز کا کردار اہم رہا، اسی وجہ سے بینکنگ، انرجی اور سیمنٹ سمیت زیادہ تر شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ آج بھی ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 553 پر ٹریڈ کرتا رہا اور پہلے پہلے سیشن میں تقریبا 18 کروڑ شیئرزکا کاروبار ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں