کراچی قصبہ موڑ پر10سالہ بچہ واٹرٹینکر کے نیچے دب کرجاں بحق

ٹینکر الٹنے کے وقت وہاں ایک بچہ کھڑا تھا جو واٹرٹینکرکے نیچے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


ویب ڈیسک January 19, 2013
واٹر ٹینکر سڑک خراب ہونے کے باعث توازن بگڑنے کی وجہ سے الٹا،اہل علاقہ کا بیان فوٹو : فائل

اورنگی ٹاؤن میں قصبہ موڑ پر واٹر ٹینکر کے نیچے دب کر بچہ جاں بحق ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قصبہ موڑ کے قریب سڑک خراب ہونے کے باعث واٹر ٹینکر توازن بگڑنے کے باعث الٹ گیا، جس وقت ٹینکر الٹا اس وقت وہاں ایک بچہ کھڑا تھا جوواٹرٹینکرکے نیچے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


واقعے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت واٹر ٹینکر کے نیچے دبے بچے کی لاش نکالی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو کئی بار تحریری درخواست دینے کے باوجود سڑک کو درست نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں