ایفی ڈرین کوٹہ کیس علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے 12 مئی تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی


ویب ڈیسک April 21, 2017
عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے 12 مئی تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی، فوٹو : فائل

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعلی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی کی سربراہی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے 12 مئی تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں