سعید اجمل کا انگلش کاؤنٹی ہمپشائر سے معاہدہ

سعید اجمل کرکٹ مصروفیات کے باعث صرف 5 اگست سے 15 ستمبر تک ہی ہمپشائر کی نمائندگی کرسکیں گے۔


ویب ڈیسک January 19, 2013
سعید اجمل نے گزشتہ سیزن میں ووسٹرشائر کاونٹی کی جانب سے شرکت کی تھی۔ فوٹو: فائل

انگلش کاونٹی ہمپشائر نے آئندہ سیزن کے لئے پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل سے معاہدہ کرلیا۔


سعید اجمل رواں برس کرکٹ مصروفیات کے باعث صرف 5 اگست سے 15 ستمبر تک ہی انگلش کاونٹی ہمپشائر کی نمائندگی کرسکیں گے۔ کاؤنٹی کھیلنے کے معاہدے سے قبل سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پیشگی اجازت بھی لے لی ہے۔


واضح رہے کہ سعید اجمل نے گزشتہ سیزن میں ووسٹرشائر کاونٹی کی جانب سے شرکت کی تھی اور اس وقت وہ آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ میں اپنی بولنگ کا جادو جگا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں