دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک ہونا پڑے گا چوہدری شجاعت حسین

تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف اے این پی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں، چوہدری شجاعت حسین


ویب ڈیسک January 19, 2013
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کرنی چاہئے۔چوہدری شجاعت حسین فوٹو فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف اے این پی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں۔

اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کی اورانہیں دہشت گردی کے خلاف اے این پی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ چوہدری شجاعت حسین نے اے این پی کی جانب سے دی گئی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں.

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ وہ کانفرنس کی حمایت کرنے پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے شکر گزار ہیں، کانفرنس فروری کے پہلے ہفتے میں تجویز کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |