لیہخسرے کی وبا سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق
خسرے کی بیماری سے بستی پچار کے رہائشی نیاز حسین کے 2 بیٹے، ایک بیٹی اور بھتیجی جاں بحق ہوئے۔
سندھ کے بعد پنجاب کے شہر لیہ میں بھی خسرے کی وبا کے باعث بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خا ندا ن کے 4 بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔
خسرے کی بیماری سے بستی پچار کے رہائشی نیاز حسین کا 3 سال کا بیٹا خضر عباس، 8 سال کی بیٹی عدیلہ، ڈیڑھ سال کی بھتیجی انسہ اور 2 سال کا عرفان دم توڑ گئے۔ بستی کے 20 سے زائد بچے اب بھی خسرے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
معصوم بچوں کی موت سے غم سے نڈھال باپ نیاز حسین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال لے جانے پر بھی ان کے بچوں کو مناسب طبی امداد اور ویکسین نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے وبا کے پھیلنے اور محکمہ صحت کی لاپرواہی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔