دلہن اپنی بارات خود لے کردلہا کے ہال پہنچ گئی

دلہن جب بگھی میں بارات لیکر گھر سے نکلی تو اہل علاقہ کی بڑی تعداد دلہن کو دیکھنے کے لیے روڈ کے دونوں اطراف موجود تھی


ویب ڈیسک April 21, 2017
میرے گھر واوں نے لڑکے کو جہیز بھی نہیں دیا، جیاشرما۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارتی ریاست راجھستان میں دلہے کی جگہ دلہن نے بگھی میں بارات لے جاکر سب کو حیران کردیا اور صرف یہی نہیں بلکہ دلہن نے منڈپ میں پہنچنے کے بعد اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔

ہم نے یقینی طور پر دلہا کو بگھی میں بارات لے جاتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا لیکن بھارت میں دلہن بگھی میں بارات لیکر پہنچ گئی اور سب کو حیران کردیا، بھارتی ریاست راجھستان کے شہر الور کی رہائشی 25سالہ جیا شرما نے اپنی شادی کو انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا اور دلہے کی جگہ خود بگھی میں سوار ہوکر شادی کے منڈپ میں پہنچ گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دلہن نے آئٹم سانگ پر رقص کرنے کیلئے اصرار پر بارات واپس بھجوادی

جیاشرما شادی والے دن بگھی میں سوار ہوئی اور اپنے گھروالوں کے ساتھ باراتیوں کے ہمراہ شادی کے منڈپ میں پہنچی جہاں لڑکے کے گھروالوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، صرف یہی نہیں بلکہ دلہن نے بگھی سے اترنے کے بعد اپنی دوستوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا، جیا شرما جب بارات لیکر اپنے گھر سے نکلی تو اہل علاقہ کی بڑی تعداد بگھی میں سوار دلہن کو دیکھنے کے لیے روڈ کے دونوں اطراف موجود تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت، جہاں دلہنیں گائیوں اور بکریوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں

جیاشرما کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ نے لڑکے کو جہیز بھی نہیں دیا جب کہ جیا کے والد کہتے ہیں کہ ان کی بیٹی کے اس اقدام سے لوگوں میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ راجھستان میں لڑکیوں کے حوالے سے بہت دقیانوسی خیالات پائے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں