معروف گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کرگئیں

امریکا جاتے ہوئے دوران پرواز ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث مناما کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں

مہناز کو غزل، ٹھمری اور دیگر اصناف میں خاص ملکہ حاصل تھا. فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بحرین کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئیں۔


گلوکارہ مہناز طویل عرصے سے علیل تھیں اور علاج کی غرض سے کراچی سے امریکا جارہی تھیں کہ دوران پرواز ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث جہاز کو بحرین اتار لیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کے لئے مناما کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اوراپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

مہناز 1958 میں کراچی میں پیدا ہوئیں ان کی والدہ کجن بیگم بھی برصغیر کی نامور گلوکارہ تھیں، مہناز کو غزل، ٹھمری اور دیگر اصناف میں خاص ملکہ حاصل تھا، اس کے علاوہ انہوں نے لاتعداد نوحے اور مرثیے بھی پڑھے، مہناز بیگم نے پاکستانی فلموں میں اپنی آوازکا جادو کچھ اس طرح جگایا کہ ان کی آوازفلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی،مہنازکومتعددباربہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازاگیا
Load Next Story