برطانوی نوجوان نے تیز ترین وائلن بجانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام نے بن لی کے اپنے ہی بنائے ریکارڈ کو توڑنے کی تصدیق کردی ہے۔


ویب ڈیسک January 19, 2013
اس سے قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بن لی نے تیز ترین وائلن بجا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: برطانوی نوجوان بن لی نے تیز ترین الیکٹرک وائلن بجا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

32 سال کے برطانوی شہری نے الیکٹرک وائلن کی تیز رفتاری میں سب کو مات دے دی اور تیز ترین وائلن بجانے کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جس کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام نے تصدیق کردی ہے۔

اس سے قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بن لی نے تیز ترین وائلن بجا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |