سندھ اسمبلی نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی جانب وزیراعظم کے استعفے کی قرارد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی


ویب ڈیسک April 22, 2017
اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی جانب وزیراعظم کے استعفے کی قرارد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، فوٹو؛ فائل

پاناما كیس کے عدالتی فیصلے کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے لیے پیش کی گئی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم كے خلاف تحریك سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی سندھ كے صدر نثار كھوڑو نے پیش كی جس میں کہا گیا کہ یہ ہاؤس مطالبہ كرتا ہے كہ پاناما كیس میں دو سینئر ججوں نے وزیر اعظم پاكستان كو صادق اور امین نہ قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دینے كے لیے كہا ہے لہٰذا ان ججوں كے اختلافی نوٹ كے بعد وزیر اعظم نواز شریف ضروری ہے كہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

دوسری جانب تحریك انصاف كے خرم شیر زمان اور ڈاكٹر سیما ضیاء كی قرار داد تحریك انصاف كے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے پیش كی جس میں کہا گیا کہ اس قرار داد میں بھی یہ مطالبہ كیا گیا ہے كہ پاناما كیس میں دو ججوں كی جانب سے نواز شریف كو واضح طور پر نااہل قرار دینے اور تین ججوں كی جانب سے جے آئی ٹی كے ذریعے مزید تحقیقات كرنے كے فیصلے كے بعد نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ پیپلز پارٹی كی تحریك اور تحریك انصاف كی قرار داد ایوان نے متفقہ طور پر منظور كر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں