نیشنل بینک کو41 فیصد کے اضافے سے 42 ارب منافع

فی حصص آمدن1.98روپے، ڈپازٹس 188ارب اور نیٹ ایڈوانسز649 ارب روپے رہے۔


Business Reporter April 22, 2017
فی حصص آمدن1.98روپے،ڈپازٹس188ارب اورنیٹ ایڈوانسز649 ارب روپے رہے۔ فوٹو: فائل

KHAR/ PESHAWAR: نیشنل بینک پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 21 اپریل کو ہیڈ آفس میں ہوا جس میں 31مارچ کو ختم پہلی سہ ماہی کے مالی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔

بینک نے پہلی سہ ماہی میں6.7ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 7.8فیصد زیادہ ہے جبکہ بعد از ٹیکس منافع 4.2 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال میں اسی عرصہ کے دوران 4 ارب کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہے۔ بینک کے منافع میں اس اضافہ کا مطلب بینک کے حصص پر حاصل ہونے والی آمدنی 1.98روپے فی حصص ہے جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 1.90روپے فی حصص تھی۔

بینک کے نیٹ انٹریسٹ/ مارک اپ کی مالیت گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے 12ارب روپے کے مقابلے میں 12.3ارب روپے رہی یعنی اس میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،نان مارک اپ / انٹریسٹ انکم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4ارب روپے یعنی 13.1فیصد کا اضافہ ہوا ہے، مارچ 2017کو ختم ہونے والی سہ ماہی کو بینک کے ڈپازٹس کی مالیت 188ارب روپے رہی یعنی اس میں 2016کے مقابلے میں 25فیصد اضافہ ہوا جبکہ نیٹ ایڈوانسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17فیصد اضافہ ہو ا اور ان کی مالیت 649 ارب روپے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں