سروسز ٹیکس صوبوں نے وفاق سے 8 ارب روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کر لیا
سندھ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کی ریونیو اتھارٹیز نے کلیمز داخل کردیے، ایف بی آر نے کلیئرنس ری کنسیلیشن سے مشروط کردی۔
صوبوں نے سروسز پرجی ایس ٹی کی مد میں وفاق سے 8 ارب روپے سے زائد کا ان پٹ ٹیکس کلیم کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صوبوں کے ان پٹ ٹیکس کلیمز کی کلیئرنس کو ری کنسیلیشن سے مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور کے پی کے ریونیو اتھارٹی کی جانب سے سروسز پر سیلز ٹیکس کی مد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے واجبات کلیم کیے گئے ہیں جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام صوبائی ریونیو اتھارٹیز و اداروں کے ساتھ ان کے کلیمزکی ری کنسیلیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی) کے ساتھ سروسز پر جی ایس ٹی کی مد میں ان پٹ ٹیکس واجبات کے کلیمز کی ری کنسیلیشن کے لیے 29 اپریل 2017 کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اس حوالے میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق 29اپریل ہفتہ صبح 11بجے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں بلائے جانے والے اجلاس میں ایف بی آر اور ایس آر بی کے حکام شرکت کریں گے، توقع ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اخترافتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم اسے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور ایس آر بی حکام کے درمیان ان پٹ ٹیکس کلیمز کی جانچ پڑتال کرکے ان کا موازنہ کیا جائے گا اور جن واجبات پر دونوں اداروں کے درمیان اتفاق ہوگا وہ واجبات ادا کیے جائیں گے، اسی طرح پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام اور دیگر ریونیو اتھارٹی کے حکام کے درمیان بھی حسابات کی ری کنسیلیشن ہوگی۔