بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اعلامیہ کشمیر کانفرس

یورپی یونین اوراو آئی سی بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کویکساں نظام حکومت دیا جائے،مشترکہ اعلامیہ


ویب ڈیسک January 19, 2013
یورپی یونین اوراو آئی سی بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کویکساں نظام حکومت دیا جائے،مشترکہ اعلامیہ ڈیزائن: اویس خان

آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھا رتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتہی کے لیے ملکی اور غیر ملکی سطح پر ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔


اسلام آباد میں آ ل پارٹیز کشمیر کا نفر نس کے اختتام کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور او آئی سی بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو یکساں نظام حکومت دیا جائے۔


اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سفارتی اور بین الااقوامی ذرائع کو متحرک کر کے بھارت کو جارحیت سے روکے جبکہ کشمیر کمیٹی نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔


کانفرنس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالمجید، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، حریت رہنماؤں اور گلگت کے نمائندوں سمیت مقبوضہ وادی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں