سی پیک منصوبے کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں چین

 بھارت منصوبے میں حصہ لینا چاہتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، چینی وزیر خارجہ۔


INP April 22, 2017
 بھارت منصوبے میں حصہ لینا چاہتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، چینی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پر بھارتی تحفظات مسترد کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ بھارت کے سی پیک پر تحفظات سراسر غلط ہیں، سی پیک صرف پاکستان چین کیلیے نہیں بلکہ جنوبی ایشیائی خطہ کیلیے سودمند ہے۔ چین نے کہا ہے یہ سی پیک منصوبے پورے جنوبی ایشیائی خطہ کے لیے فائدہ مند ہے۔

کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف بہت صاف اور واضح ہے اور چین اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا جبکہ وزیرخارجہ نے کہا کہ اس منصوبے میں اگر بھارت حصہ لینا چاہتا ہے تو ہم اسے بھی خوش آمدید کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں