ایف آئی اے کا فیس بک کیساتھ وڈیو کانفرنسنگ رابطہ

گستاخانہ مواد والے صفحات کی نشاندہی پرفوراً ہٹادیے جائیں گے، فیس بک انتظامیہ۔


Iftikhar Chohadary April 22, 2017
 نشاندہی کے لیے ایف آئی اے میں 3 ماتحت افسران کوخصوصی ٹاسک دیدیا گیا۔ فوٹو:فائل

فیس بُک پرمختلف صفحات پر مقدس ہستیوں کیخلاف مواداپ لوڈ کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پرامریکا میں موجود فیس بُک انتظامیہ کیساتھ وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے رابطہ قائم کرلیا۔

فیس بک انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھرا یف آئی اے حکام سے کہاہے کہ وہ پاکستان کے دیگرمتعلقہ ادارے فیس بُک انتظامیہ کو گستاخانہ مواد والے صفحات کی نشاندہی کریں جنھیں فی الفور ہٹایا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے ایف آئی اے میں 3 ماتحت افسران کو گستاخانہ مواد کی نشاندہی کاخصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے جومتعلقہ دیگراداروں سے باہم رابطہ رکھ کر مواد کی نشاندہی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔